لاڑکانہ، اشتہاری، روپوش و مطلوب 11 ملزمان گرفتار

217

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی، سولر پلیٹس اور بیٹری برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ کنگا پولیس نے ثانیہ قتل مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم مبین شاہانی سے دوران تفتیش آلۂ قتل پستول برآمد، مارکیٹ پولیس نے دو مطلوب ملزمان لطیف جویو اور منٹھار جویو کو پستول اور رپیٹر سمیت، مارکیٹ پولیس نے ملزم نور احمد ابڑو کو پستول اور گولیوں سمیت، مارکیٹ پولیس نے فراڈ مقدمے میں مطلوب ملزم عابد سولنگی کو، دڑی پولیس نے چوری مقدمے میں مطلوب ملزم سرور شیخ پستول اور گولیوں سمیت، اسی تھانہ کی پولیس نے فراڈ مقدمے میں اشتہاری ملزم سعید میمن کو، رحمت پور پولیس نے بھینس کالونی کے قریب ملزم یوسف مگسی ریوالر اور گولیوں سمیت، ایئر پورٹ پولیس نے آثار قدیمہ تذلیل مقدمے میں مطلوب دو ملزمان گل محمد ہلیو اور تعمیر ہلیو کو، ہوٹل آئی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کراچی کے تھانہ فیروز میں اشتہاری ملزم سعید جمال کو نجی ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب رشید وگن پولیس نے چھینے ہوئے موبائل فون اور نقدی برآمد کرکے اصل مالک محمد یونس کے، دڑی پولیس نے چوری شدہ موبائل فون برآمد کرکے اصل مالک محمد رمضان کے اور ولید پولیس نے چوری شدہ سولر پلیٹس اور بیٹری برآمد کرکے اصل مالکان سکندر اور قربان کے حوالے کردی ہے۔ دوسری جانب بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے لاڑکانہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔