حکومت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ، کھیئل داس

188

سکھر (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لاہور واقعہ انسانیت سوز واقعہ ہے ن لیگ کے دور اقتدار میں ملک میں امن و امان سمیت مہنگائی کا جن بوتل میں بند تھا لیکن افسوس موجودہ نااہل سلیکٹیڈ عمران حکومت اور اس کے جاہل وزراء نے نہ صرف ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا بلکہ مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب و مظلوم عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ناکام عمران حکومت جلد گھر واپس لوٹ جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صالح پٹ میں چند ماہ قبل بہیمانہ قتل کیے گئے صحافی اجے لولانی کے والد دلیپ کمار لولانی سے انکی رہائش گاہ پر تعزیت و افسوس کا اظہار کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی، جنرل سیکرٹری محمد اعظم خان اور دیگر رہنما موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی نے مزید کہا کے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے ملک کا اہم ستون صحافت بھی خطرناک مسائل سے دوچار ہے سندھ میں حق و سچ لکھنا جرم بن گیا ہے عزیز میمن کے بعد اجے لولانی کو بیگناہ قتل کیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ییں، ہمیں ایسا لگتا ہے سندھ حکومت آئی جی سندھ پولیس کو کام کرنے نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اجے لولانی کا قتل آزادی صحافت پر حملہ ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ورثاء کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔