میہڑ،خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی،4 ملزمان چرس سمیت گرفتار

218

 

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ بی سیکشن پولیس کا خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی، میہڑ کے قریب چھاپا مار کر بڑی تعداد میں چرس اور سپاریاں برآمد، 4 ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق میہڑ کی بی سیکشن پولیس کی جانب سے ایس ایچ او قابل بہیو کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر سید باقر شاہ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چھاپے مار کر بڑی تعداد میں چرس نشہ آور سپاریاں برآمد کرلیں، پولیس چھاپے کے دوران بدنام ڈکیت حاکم مگنہار،شفیق مگنہار، ندیم پنہوراور ٹوھ لاڑ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے حاکم مگنہار پر 6 سے زائد کیس میہڑ تھانے پر درج ہیں مزید جانچ کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او بی سیکشن میہڑ قابل حسین بہیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ کے احکامات پر ڈکیتیوں کیخلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو منشیات اور اسلحہ کے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم میہڑ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتیاں اور منشیات فروخت کرتے تھے مزید جانچ کر رہے ہیں ملزمان سے سہولت کار متعلقہ پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ڈکیتوں کے سرپرست ٹولے کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔