ٹنڈوآدم، ہاریوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، پاسبان کی پندرہویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال

310

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں پاسبان ڈیمو کریٹک ضلعی صدر کی جانب سے تین ہاریوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پندرہویں روز بھی پر یس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری رہے۔ ٹنڈوآدم پریس کلب کے سامنے پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر سلطان خاصخیلی و کارکنان کی جانب سے تین ہاریوں کے قتل میں نامزد مرکزی ملزمان زاہد عمرانی اور گل حسن مکرانی کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال پندرہویں روز بھی جاری رہی جبکہ کارکنان کی جانب سے انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔