جماعت اسلامی کراچی کے ذمے داران کی شب بیداری 24اپریل کوہوگی

153

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہفتہ 24اپریل کورات ساڑھے 11 بجے ادارہ نورحق میں ذمے داران کی شب بیداری منعقدہوگی ۔شب بیداری سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم ، مرکزی نائب امیرراشد نسیم اور امیرکراچی حافظ نعیم الرحمن ودیگرخطاب کریں گے ۔شب بیداری میں جماعت اسلامی کراچی کے ذمے داران ،کراچی شوریٰ وضلعی شوریٰ کے ارکان ،ضلعی ذمے داران اور ناظمین علاقہ جات ،برادر تنظیمات و شعبہ جات کے انچارجز ،جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی، ضلعی وعلاقہ انچارجز بھی شرکت کریں گے ۔سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان نے تمام ذمے داران کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے ۔