امریکا میکسیکو سرحد پر تارکین وطن بچوں کی تعداد میں اضافہ

87
امریکا میکسیکو سرحد: لاطینی ممالک کے باشندے داخلے کی اجازت ملنے کے منظر ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی سرحد سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزیں بچوں کی تعداد میں جنوری کے بعد سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے رواں سال کے ابتدائی 3ماہ میں یہ تعداد 380 سے بڑھ کر 3500 تک جا پہنچی۔ میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر قائم کیمپوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور وہاں مہاجر خاندانوں کے ساتھ مزید بچے رکھنے کی گنجایش نہیں ہے۔ تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہنڈوراس، گوئٹے مالا، ال سلواڈور اور میکسیکو جیسے ممالک سے ہے۔