کیوبا میں میگیل ڈیاز کنیل کو راول کاسترو کی جانشینی مل گئی

321
میگیل ڈیاز کنیل کی راول کاسترو کے ساتھ یادگار تصویر

ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی نے میگیل ڈیاز کنیل کو مستعفی سربراہ راول کاسترو کا جانشین مقرر کردیا۔ عہدہ ملنے کے بعد اپنے بیان میں میگیل نے سابق رہنما کے اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔ واضح رہے کہ کیوبا میں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ملک کا سب سے طاقت ور عہدہ ہے۔ ڈیاز کنیل کاسترو خاندان کے 60 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ ڈیاز کنیل سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ ملک میں سوشلسٹ پالیسیوں اور پارٹی کے سیاسی نظام کو برقرار رکھیں گے۔ ڈیاز کنیل کی اقتدار میں ترقی کا سلسلہ پارٹی کے صوبائی رہنما کے طور شروع ہوا تھا، جس کے بعد وہ 2009 ء میں وزیر تعلیم بنائے گئے۔ 2013 ء میں وہ کاسترو کے دست راست بن گئے۔