قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

239

 

اللہ زبردست اور حکیم ہے یہ اس کا فضل ہے، جسے چاہتا ہے دیتا ہے، اور وہ بڑا فضل فرمانے والا ہے۔ جن لوگوں کو توراۃ کا حامل بنایا گیا تھا مگر انہوں نے اس کا بار نہ اٹھا یا، اْن کی مثال اْس گدھے کی سی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں اِس سے بھی زیادہ بری مثال ہے اْن لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا ہے ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا۔(سورۃ الجمعۃ:4تا5)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: ’’جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے ایک دروازہ ’’ریان‘‘ نامی ہے جس میں صرف روزہ دار داخل ہوں گے‘‘۔
(شعب الایمان للبہیقی)