پاکستان اسٹاک میں تیزی : 56 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ

388

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 56.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ ریکارڈکیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 50.08 فی صد کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس 45467پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی غرض سے شیئرز کی فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 45400 پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پربند ہوا جب کہ کے ایس ای30 انڈیکس 28.18 پوائنٹس کے اضافے سے18537.78پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.18پوائنٹس کے اضافے سے 30722پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 48.80پوائنتس بڑھ کر 74279.69پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 207 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 139 میں کمی رہی جبکہ20میں استحکام رہا۔جمعہ کو 17 کروڑ 35 لاکھ 22 ہزار 529شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو34 کروڑ 76لاکھ 65 ہزار735حصص کے سودے ہوئے تھے۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 62 کروڑ 49لاکھ16ہزار585 روپے بڑھ کر79 کھرب 4 ارب50کروڑ 30لاکھ 93 ہزار 659 روپے ہوگیا ۔کاروبار کے اعتبار سے سرگرم کمپنیوں میںغنہ گلو ہول،ٹیلی کارڈ،ٹی آر جی پاکستان،ورلڈ کام ٹیلی کام،غنی گلوبل گلاس،فلائنگ سیمنٹ(آر)بل گلاس،ہم نیٹ ورک اوراٹک ریفائنری شامل ہیں۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سیپ ہائرٹیکس 58.28 روپے کے اضافے سے 933.33روپے اور بہانیرو ٹیکس54.90روپے کے اضافے سے 949.90روپے ہوگئی۔