ترکی کی سعودی عرب کیخلاف عالمی تجارتی تنظیم میں شکایت درج

339

سعودی عرب کی جانب سے انقرہ کا نیم سرکاری بائیکاٹ کیے جانے پر ترکی نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں ریاض کے خلاف شکایت درج کروادی ۔

ترک نیوز چینل ڈیلی صباح کے مطابق ترک عہدیداروں نے سخت پابندیوں والی سعودی تجارتی پالیسیاں اور اُس کے طریقہ کار کو ڈبلیو ٹی او میں پیش کردیا ہے۔

سعودی تجارتی حکام کو ایک درخواست بھی بھیج دی گئی ہے جس میں ریاست کی کسٹم ایجنسی کے ذریعہ روکے جانے والے ترک جہازوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترکی نے سعودی عرب کے نیم سرکاری بائیکاٹ سے نمٹنے کے لئے دو بیک وقت اقدامات کیے ہیں۔ ایک سعودی وزیر تجارت مجید الکاسبی کو تین خطوط بھیجنا اور دوسرا اس مسئلے کو ڈبلیو ٹی او میں اٹھانا تاکہ کوئی حل تلاش کیا جاسکے۔

ترک وزارت تجارت کے مطابق سعودی عرب 15 نومبر 2020 سے متعدد ترک درآمدات معطل کرتا آرہا ہے۔