کیا ہم پودوں کی آواز سُن سکتے ہیں؟ جواب جان کر حیران رہ جائیں گے

443

کیا آپ پودوں کی سانس لینے کی آواز سن سکتے ہیں؟ اگر آپ پانی کے اندر سرخ طحالت (red algae) کو دھیان سے سنیں تو جی ہاں! آپ پودوں کی آواز سن سکتے ہیں۔

طحالب بھی فوٹو سنتھیس (سورج کی مدد سے غذا تیار کرنے کا عمل) کرتے ہیں یعنی کاربن ڈائوکسائیڈ اور سورج کی روشنی کو پروسیس کرتے ہیں بالکل خشکی پر پائے جانے والے پیڑ پودوں کی طرح۔

فوٹوسینتھسیس کرتے وقت جب وہ آکسیجن باہر نکالتے ہیں اُسی کے ساتھ بلبلے بھی بنتے ہیں اور پانی کی سطح پر اُٹھتے ہیں۔ اور جب یہ سطح پر آکر پھٹتے ہیں تو ‘ پنگ’ جیسے آواز پیدا ہوتی ہے۔ محققین نے یہ حال ہی میں دریافت کیا ہے۔

اول اس آواز کو ابتدائی طور پر کیکڑے سے منسوب کیا گیا تھا تاہم محققین کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ آواز طحالب کی وجہ سے آرہی ہے۔