دنیا کا سفید ترین پینٹ تیار

465

انجینئروں نے اب تک کا سفید ترین رنگ تیار کیا ہے اور ان کا خیال ہے کہ گرمی کے دنوں میں مکینوں کیلئے یہ سکون بخش ہوسکتا ہے۔

یہ سفید ترین پینٹ الٹرا وائٹ پینٹ پر سبقت لے گیا ہے جسے پرڈیو یونیورسٹی کے انجینئروں نے اکتوبر 2020 میں تیار کیا تھا۔ نیا تیار کردہ سفید پینٹ کے بارے میں انجینئروں نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ پینٹ عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگر ایک ہزار مربع فٹ (93 مربع میٹر) چھت پر پینٹ کیا جائے تو اس میں تقریبا 10 10 کلو واٹ بجلی کی ٹھنڈک پیدا ہوسکتی ہے۔

پینٹ کی ٹھنڈا کرنے کی طاقت سورج کی شعاعوں کی عکاسی کرنے سے پیدا ہوتی ہے، سولر پینل کی طرح۔ نیا پینٹ بنانے کے لیے ٹیم نے 100 سے زیادہ ماڈلز پر غور کیا اور پھر ان میں سے 10 کو مختلف شکلوں میں آزمایا۔