“حکومت نے تحریک لبیک سے مذاکرات کے بجائے تشدد کا راستہ اپنایا”

383
ہم حکومت کو آرام سے ہٹا سکتے ہیں، ہمیں کو ئی مشکل نہیں، خورشید شاہ

سکھر : پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحریک لبیک سے مذاکرات کے بجائے تشدد کا راستہ اپنایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لئے غریبوں پر ظلم کررہی ہے، حکومت تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ بات چیت کاراستہ اختیار کرسکتی تھی تاہم حکومت نے تشددکا راستہ اپنایا جو کہ ناکام ہوا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے اور اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت نے عوام پر 70 قسم کے ٹیکسز لگادیئے ہیں اور عوام ٹیکسوں کے جام میں پھنس گئے ہیں، حکومت کوشش کررہی ہے کہ ملکی حالات سے لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹ جائے اور وہ قتل وغارت کی طرف چلے جائیں۔