خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح صفر

425

کراچی میں 12سے 18 اپریل کے درمیان 2001 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر  رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں ایک ہفتے کےدوران 45 ہزار 773 ٹیسٹ کیے گئے،   ایک ہفتے کے دوران کورونا کے مجموعی طور پر 76 ہزار 537ٹیسٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 603افراد کورونا سےمتاثر ہوئے اور  ایک ہفتے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.71 فیصد رہی۔

دوسری جانب پشاور میں 18 اور نوشہرہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد ہے جب کہ  12 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 137 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 466 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 232 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 556 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 60 ہزار 678 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 309 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 591 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 920 اموات اور 90 ہزار 798 مریض صحت یاب ہوئے۔