مسلمان کرکٹرز کیساتھ کیوی کپتان ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی روزہ رکھ لیا

350

ممبئی: کیوی کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی روزہ رکھنے لگے۔

افغانستان کے اسپنر راشد خان نے افطاری کے موقع پر دونوں کرکٹرز سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس میں وہ بتارہے ہیں کہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی ان کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ اس موقع پر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ اچھا محسوس کررہے ہیں مگر پیاس اور بھوک تو بہت لگی ہے گلا بھی خشک ہو رہا یہ ایک مشکل کام ہے۔