سعودی عرب میں بھی ایسٹرازینیکا سے خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز رپورٹ

279

دنیا کے دیگر ممالک کے بعد سعودی عرب میں بھی ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین سے خون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اعتراف کیا ہے کہ آکسفورڈ ایسٹرازینیکا  ویکسین لینے کے بعد خون میں لوتھڑے بننے کے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ ویکسین کے استعمال سے خون کے ذرات میں کمی کے 15 شکایات آئی ہیں تاہم ویکسین لینے کے فوائد ممکنہ خطرات کے مقابلے مین زیادہ ہیں۔

کوروناکےسبب سعودی عرب میں33مساجدعارضی طورپربندکردی گئی ہیں  جب کہ کوروناسےمتعلق افواہ پرجرمانہ  اور قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

دوسری جانب جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے  معاملے پر یورپین میڈیسن ایجنسی 4 کیسز کے جائزے کے بعد آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔

جےاینڈجے کا کہنا ہے کہ تاحال کوروناویکسین اورخون میں پھٹکیاں بننےمیں کوئی تعلق نظرنہیں آرہا، خون میں پھٹکیاں بننےکی دوسری وجوہات ہوسکتی ہیں،تحقیقات جاری ہیں، جانسن اینڈ جانسن کوروناویکسین اورخون میں پھٹکیاں بننےمیں تعلق نہیں ملا۔