سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ

551

اسلام آباد: سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ایف 11 پارک میں پیش آیا، ابصار عالم واک کررہے تھے کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، گولی لگنے سے ابصار عالم ‏زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابصارعالم کو پیٹ میں گولی لگی ہے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی ‏حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کے مطابق حملہ آور پیدل تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی اسلام آباد کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔