کراچی: تاجروں نے کاروباری اوقات رات 12 بجے تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا

431
حکومت کا ملک بھر میں تمام کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

کراچی: کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے سندھ حکومت سے دن 12 سے رات 12 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب اور وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی سے کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے رابطہ کیا، اس دوران مارکیٹوں کی بندش اور اوقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیرموتی والا نے مطالبہ کیا کہ دن 12سے رات 12بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے، کوروناوائرس کی وجہ سے تاجروں کا گذشتہ سال بھی خراب گیا۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص اوقات کار اور مارکیٹوں کی بندش سے تاجروں کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے تاجروں کے مسائل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔