امریکا کی شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

157

بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بےقابو ہوچکا ہے۔ امریکا نے اپنے تمام شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے (سی ڈی سی) نے شہریوں کے نام ہدایت جاری کی ہے کہ امریکی شہری بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

سی ڈی سی نے کہا کہ ویکسینیشن مکمل کرنے والے شہری بھی بھارت کا سفر نہ کریں۔ اگر شہری مجبوراً بھارت کا سفر کرتے ہیں تو وہ ماسک کا استعمال کریں اور کم از کم چھ فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

سی ڈی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں کورونا کا پھیلاؤ کنٹرول سے باہر ہوچکا، جن شہریوں نے ویکسینیشن کروا لی ان کے لیے بھی خطرہ برقرار ہے۔

سی ڈی سی نے کہا کہ مجبوری کی حالت میں بھارت کا سفر کرنے والے شہری لازمی ویکسینیشن کروائیں۔