حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے: وزیر داخلہ

549
سیاسی دنگل میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، شیخ رشید

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ حکومت آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے آج 20 اپریل کو دوپہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔

اپنے پیغام میں شیخ رشید نے بتایا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹی ایل پی کی جانب سے مسجدرحمۃ للعالمین سمیت سارے ملک سے دھرنے ختم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں، ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مزید تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دوں گا۔