ملک میں انتہا پسندی پورے خطے کیلیے خطرناک ہے ،قادر مگسی

96

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان اور اس کی کابینہ کی نااہلی کے باعث ملک معاشی اور سماجی بحرانوں کو شکار ہے ملک کی معیشت پر اتنے تجربے کیے گئے کہ معیشت کا دیوالیہ نکل گیا۔ معاشی بحران کے باعث بھوک بدحالی ، بے روز گاری عروج پر دوسری جانب جھوٹے وعدے اور یوٹرن
والی پالیسی نے ملک میں افراتفری مچادی ہے، ملک میں انتہا پسندی پورے خطے کیلیے خطرناک ہے ،حکومت نے ماضی کے تلخ تجربوں سے سبق نہیں سیکھا ۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث قتل وغارت گری، لوٹ مار ہے، لوگ بدحالی کے باعث خود کشیاں کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت بھی ناکام ہوچکی ہے، سندھ کے لوگ خود کو محفوظ نہیں سمجھتے ۔