مرکنٹائل ایکس چینج میں9.4ارب روپے کے سودے

277

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روزمیٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے9.4ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 12,736 رہی۔سب سے زیادہ سود ے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 3.083ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.966 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.98ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 635.632 ملین رو پے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 197.688 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 186.138 ملین روپے، کا پر کے سودوں کی مالیت 178.539 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 132.571 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 71.955 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 63.954 ملین روپے رہی۔