اسٹیل ملز کو پیداواری صلاحیت ملک خود کفیل ہوگا

173

لاہور (کامرس ڈیسک) تاجر رہنما ،آئرن وا سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر نجکاری اور وزیر خزانہ و صنعت و پیداوار کی زیر صدات پاکستان ا سٹیل ملز کے حوالے سے بین الوازارتی اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی بحال میں حائل تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق اور پاکستان سٹیل کو پیداواری صلاحیت کے ساتھ فعال کرنے کااعلان خوش آئندہے، پاکستان سٹیل ملز کی بحالی سے ملک ا سٹیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا۔اور نیا پاکستان منصوبہ کی تکمیل میں سٹیل کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اسٹیل ایک قومی ادارہ ہے پا کستان ا سٹیل ملز کی بحالی سے کولڈ رولڈ،(جستی چادریں) ہاٹ رولڈ کوائل کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور پرائیویٹ اداروں کی ان کی قیمتوں میں بلاجواز اضافوں کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔