روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152.70روپے سے بڑھ کر 152.75روپے اور قیمت فروخت 152.80 روپے سے بڑھ کر152.85روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 152.60روپے سے بڑھ کر152.70روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے سے بڑھ کر 153روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید182روپے مستحکم رہی لیکن قیمت فروخت 184روپے سے گھٹ کر183.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 210.50 روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت 212روپے سے بڑھ کر 212.50 روپے ہوگئی۔