لندن (جسارت نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے برنلے کو شکست دے دی۔ آرسنل اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے برنلے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے میسن گرین ووڈ نے 2 جبکے ایڈینسن کیوینی نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ برنلے کی طرف سے واحد گول جیمز ترکوسکی نے 50 ویں منٹ میں سکور کیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی لیگ میں 19 ویں کامیابی ہے۔ایمریٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور فلہم کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ، ایک سے برابر رہا۔