برطانیہ کے مارک کیوینڈش نے ٹور آف ترکی کا 7واں مرحلہ بھی جیت لیا

276

استنبول (جسارت نیوز)برطانوی سائیکل سوار مارک کیوینڈش نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹور آف ترکی 2021 کا 8واں مرحلہ بھی اپنے نام کر لیا۔ریس کا8واں مرحلہ بوڈرم سے کوڈاڈا تک 160.3 کلومیٹر پر محیط تھا جس میں برطانوی سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ3 گھنٹے، 24 منٹس اور 38 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔بیلجیئم کے جیسپر فلپسن ریس میں دوسرے ، ناروے کے کرسٹوفر ہیلورسن تیسرے ، جرمنی کے اینڈرے گریپل چوتھے اور اٹلی کیجیوانی لونارڈی5ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ چیسپر فلپسن ریس کا چھٹا اسٹیج بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ انہوں نے ریس کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے اسٹیج میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ بیلجیئم کے جیسپر فلپسن ریس میں سب سے زیادہ 101 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن کے ساتھ گرین جرسی بھی حاصل کی۔