پابلو کیرینو اور کارلوس گارفیا بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

266

بارسلونا(جسارت نیوز)پابلو کیرینو اور کارلوس گارفیا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے بارسلونا اوپن مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کے پائولش جوڑی دار لیوکاز کیوبوٹ پر مشتمل ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ا سپین کے شہر بارسلونا میں ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں پابلو کیرینو اور کارلوس گارفیا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی جو وائلڈ کارڈ انٹری پر ایونٹ میں شامل ہوئی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کے پائولش جوڑی دار لیوکاز کیوبوٹ پر مشتمل ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں6-4 اور 6-1 سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔