فیبرکس کی درآمد پر بھی کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے‘ادیب اقبال شیخ

195

لاہور(کامرس ڈیسک) زونل چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ادیب اقبال شیخ نے کہا کہ چینی مافیا کی طرح ٹیکسٹائل مافیانے دھاگہ بیرون ملک برآمد کرکے ملک میں بحران پیدا کیا ،اب بیرون ملک سے سوتی دھاگہ منگوایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سوتی دھاگے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کے خاتمہ سے گارمنٹس میں استعمال ہونے والے فیبرکس کی قیمتوں میں استحکام آئے گا کیونکہ کپاس بحران کے باعث ملک بھر میں فیبرکس کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ ہونے سے گارمنٹس انڈسٹری پریشانی کا شکار تھی اور مہنگی فیبرکس کے باعث گارمنٹس کی پیداوار ی لاگت اور گارمنٹس قیمتوں میں اضافہ کے باعث بیرون ملک پاکستانی ایکسپورٹ کمی کا شکارتھیں جس سے حکومت کے ذریعہ مبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی ہورہی تھے اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا تھا ،۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریڈمیڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔