ڈاکٹر شبیر احمد کلو پیما پنجاب کے صدر منتخب

88

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) پنجاب کے ارکان نے آئندہ 2 سال کے لیے اسلام آباد کے ڈاکٹر شبیر احمد کلو کو پیما پنجاب کا صدر منتخب کیا ہے۔ کورونا وبا کے باعث صوبائی کنونشن ملتوی کر کے یہ انتخاب پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کروایا گیا تھا۔ ڈاکٹر شبیر احمد کلو شافعی اسپتال اسلام آباد کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ اس سے قبل وہ پیما کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے آن لائن اجلاس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ مرکزی صدر ڈاکٹر خبیب شاہد نے ان سے حلف لیا۔