مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج

136

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔ الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ جے یو آئی سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال سے روکنے کی درخواست کی تھی۔