برطانوی حکومت کو مطلوب ملزم کی ضمانت کے لیے اپیل پر فریقین کو نوٹس

165

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے برطانوی حکومت کو مطلوب ملزم پیراں دتہ کی ضمانت کے لیے انٹراکورٹ اپیل میں فریقین کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو فیصلے سے روک دیا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔