پنگریو،10 من چوری شدہ گندم برآمد،4 ملزمان گرفتار

228

پنگریو (نمائندہ جسارت) کڑیو گہنور اور ٹنڈو غلام علی پولیس کی کارروائیاں، 10 من چوری شدہ گندم، 15 چوری شدہ موبائل فونز اور 100 عدد چوری شدہ بیٹریز برآمد، 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، مقدمات درج۔ ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر اصغر علی سٹھیو مع اسٹاف نے گاؤں علی میر شاہ کے قریب کارروائی کرکے 3 ملزمان خالق ڈنو ہالیپوتہ، غلام قادر نوحانی اور ممتاز شورو کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 10 کٹے گندم برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان نے 9 اپریل 2021ء کی رات محمد صالح چانڈیو کے 10 کٹے گندم چرائے تھے۔ پولیس نے فریادی محمد صالح چانڈیو کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس ایس پی بدین نے ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور اور اس کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر عاشق علی لوند مع اسٹاف نے کارروائی کر کے ملزم محمد اشرف ملاح کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے پستول 30 بور، 3 رائونڈ، چوری شدہ 15 موبائل فونز اور 100 بیٹریاں برآمد کرلی ہیں۔ ملزم نے 9 اپریل 2021ء کی رات سم سورھڈی سے مولابخش جروار کی موبائل شاپ سے موبائل فونز اور بیٹریاڈ چرائی تھیں۔ پولیس نے ملزم کیخلاف موبائل چوری اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید برآمدگیاں متوقع ہیں۔