سکھر اور گردو نواح میں آندھی‘75فیڈرز ٹرپ گئے

88

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر ریجن کے مختلف مقامات پر شدید آندھی طوفان کی وجہ سے 75 فیڈرز ٹرپ ہو گئے، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ،سیپکو ترجمان کے مطابق کے این شاہ ، واہی پاندئی ، وارہ، قنبر،شہدادکوٹ، جوہی،رحمانی نگر، مہیڑ، دادو، میرو خان، ڈوکری، چنڈکو، نصیرآباد،ٹہریمیواہ،کوٹ ڈیجی ،گمبٹ، کمب، رسول آباد،پیر گوٹھ، خیرپور، شاہ لدھانی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ،بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔