وزیر اعظم وزرا کا وفد علماسے مذاکرات کیلیے بھیجیں‘ ایم کیو ایم

161

کراچی (آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان سے وزرا کو فوری طور پر علما کرام سے مذاکرات کے لیے بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم فوری طورپر اپنے اہم وزراکو علما کرام سے مذاکرات کے لیے بھیجیں،مظاہرین سے بھی درخواست ہے کہ کسی اور ملک میں ہونے والے قبیح فعل پر وطن عزیز اور ماہ رمضان میں عوام الناس کو مشکل میں نہ ڈالیں،خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام ہمارے ایمان کا بنیادی جزوہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر حکومت متاثرین اور ورثا کی مالی معاونت کرے۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کی مغفرت کے لیے دعابھی کی ہے۔