افغانستان: جھڑپوںمیں6طالبان اور2 فوجی جاں بحق

191

کابل(آن لائن)افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں6 طالبان اور2 فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احمد جاوید بشارت نے بتایا کہ صوبہ بغلان کے ضلع بغلانی مرکزئی میں مسلح طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا۔جس پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ میں 6 طالبان اور 2 سیکورٹی اہلکا ر مارے گئے ۔ جھڑپ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔