یونان نے تارکین وطن کو زندہ جلا دیا‘ ترکی کی امدادی کارروائی

478
ترکی: ساحلی محافظ یونان سے واپس دھکیلے گئے تارکین وطن کو بچا رہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان نے تارکین وطن کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کی انتہاکرتے ہوئے انہیں زندہ جلادیا۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئے نے یونانی اہل کاروں کی طرف سے تارکین وطن کو زندہ جلانے کی وڈیو شیئر کی۔ وزیر داخلہ نے لکھا کہ تارکین وطن کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا عمل یورپ کی زیرنگرانی قتل عام کے مترادف ہے۔ تارکین وطن کی کشتی کو ترکی کی جانب جبری طور پر دھکیلا گیا تھا،جس کے بعد ترک کوسٹ گارڈ نے فوری آپریشن کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بچا لیا۔ تارکین وطن نے بتایا کہ یونانی اہل کار وں کی جانب سے ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی اور زبردستی ترکی کی جانب جانے پر مجبور کیا گیا تھا۔