ہماری توجہ اب چین پر مرکوز ہے ، امریکی وزیر خارجہ

230

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج نکالنے کا مقصد چین پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ ایک انٹریو میں میں انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج نکالنے کا مقصد چین کے خلاف وسائل جمع کرنا ہے۔ دہشت گردی کا خطرہ اب افغانستان کے بجائے دوسری جگہوں پر منتقل ہوگیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری فہرست میں اب دیگر بہت سے اہم معاملات میں، جن میں چین کے ساتھ تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت کورونا وائرس کی صورت حال ہے۔ اپنے انٹرویو میں افغانستان سے متعلق سوال پر انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے اور امریکا کو افغانستان سے حملوں کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے، امریکا حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔دوسری جانب جاپان نے کہا کہ ہے وہ چین کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر کھلے دل سے بات چیت جار ی رکھے گا۔ جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری کاٹسونوبو کاٹو کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے اپنے مشترکہ بیان میں تائیوان میں امن اور استحکام کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی۔ جاپانی وزیراعظم نے جمعہ کے روزامریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔