بھارت: حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف ریلیاں‘ 70 مظاہرین گرفتار

86

چندی گڑھ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے دوران پولیس نے 70مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پنجاب اور ہریانہ میں کاشت کاروں نے بی جے پی کے خلاف ریلیاں نکالیں،جن پر پولیس نے تشدد کیا۔ کسانوں نے بی جے پی رہنما کو گھیر لیا،جس کے بعد مودی کے حمایتی کو پولیس کی نگرانی میں بھاگنا پڑا۔ شہر کرکشیترا میں ہزاروں کسانوں نے پرامن مظاہرہ کیا،تاہم پولیس نے دھاوا بول کر اسے پُرتشدد بنادیا۔ اس دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔