امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کا نیا واقعہ‘ 3 افراد ہلاک

377
آسٹن: فائرنگ کے مقام کو سیل کردیا گیا ہے‘ پولیس کمانڈوز بھی جائے وقوع پر موجود ہیں

آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کے بعد گریٹ ہلز اورکریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں۔ پولیس نے مکینوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورکی شناخت کرلی گئی ہے۔ ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سے کام کرچکا ہے۔