میانمر: فوج کے ہاتھوں جاپانی صحافی کی گرفتاری کی تصدیق

266
ینگون: پولیس اہل کار سڑکوں پر گشت کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر جاپانی صحافی کی گرفتاری کی ہے

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی باغی فوج نے جاپانی صحافی کتازومی یوکی کو گرفتار کرکے ینگون کی انسین جیل میں منتقل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی اہل کار انہیں اتوار کی شب ان کے گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔ ادھر جاپانی سفارت خانے کی جانب سے بھی اپنے ایک صحافی کی گرفتار کی تصدیق کی گئی ہے۔ فوجی بغاوت کے بعد سے تشدد اور ہنگامہ آرائی کی کوریج کرنے پر جاپانی صحافی کو پہلے بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔ وہ میانمر کی صورت حال سے متعلق مضامین اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہے، جس کے نتیجے میں انہیں پہلی بار فروری میں اٹھایا گیا تھا۔ میانمر میں اب تک 737 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔