قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

301

 

اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے بادشاہ ہے، قدوس ہے، زبردست اور حکیم ہے۔ وہی ہے جس نے امیوں کے اندر ایک رسول خود اْنہی میں سے اٹھایا، جو اْنہیں اْس کی آیات سناتا ہے، اْن کی زندگی سنوارتا ہے، اور اْن کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے حالانکہ اِس سے پہلے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔ اور (اس رسول کی بعثت) اْن دوسرے لوگوں کے لیے بھی ہے جو ابھی اْن سے نہیں ملے ہیں۔ (سورۃ الجمعۃ:1تا3)

نبی کریم ؐ نے فرمایا: ’’جس نے کسی روزے دار کا روزہ کھلوایا،تو اس کو بھی روزے دار کی مثل اجر ملے گا،بغیر اس کے کہ اللہ روزے دار کے اجر میں کوئی کمی کرے‘‘۔ (ترمذی الصوم باب ماجاء فی فضل من فطر)
ایک دوسری حدیث میں فرمایا:’’جس نے کسی روزے دار کا روزہ کھلوایا یا کسی مجاہد کوتیار کیا (سامان حرب دے کر) تو اس کے لیے بھی اس کی مثل اجر ہے‘‘۔ (صحیح الترغیب)