نائجر: مسلح افراد کی فائرنگ سے 19 افراد ہلاک

315

نائجر کے شہر تلبیری کے گائگورو گاؤں میں موٹرسائیکلوں پر مسلح افراد کے حملے میں 19 شہری ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈیسہ میونسپل کے ایک سرکاری عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے ابتدائی طور پر گاؤں جانے سے پہلے ایک جنازے پر حملہ کیا تھا۔

گورنر ابراہیم تیڈجانی کٹیلا نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حملہ آور جو غالباً مالی سے آئے تھے نے گاؤں کا گھیراؤ کیا اور پھر مکینوں کو ہلاک کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مارچ میں ایسے ہی ایک حملے میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جب موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے ملک کے تین الگ الگ گاؤں پر چھاپہ مارا۔

سال کے آغاز سے اب تک ایسے حملوں کے دوران ملک بھر میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔