قومی اسمبلی میں اپوزیشن دو حصوں میں تقسیم ہوگئی

376

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم  سے پیپلزپارٹی کے علیحدہ ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں تقسیم ہو گئیں۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا  ہے کہ ن لیگ اور جےیوآئی ف  کا بزنس ایڈوائزری اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کا بزنس ایڈوائزری میں  شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد پیپلزپارٹی اور اے این پی نے بزنس ایڈوائزری میں جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں  قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

رواں اجلاس کے دوران کورونا  کے لیے حفاظتی  ایس او پیز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ن لیگ اور جےیوآئی نے مطالبات بزنس ایڈوائزری کمیٹی کو بھجوادیے ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت  قومی اسمبلی کا اجلاس  شروع ہوا تو ڈسکہ سے ضمنی انتخاب جیتنے والی مسلم   لیگ ن  کی رہنما نوشین افتخار نےبطور رکن قو می اسمبلی  حلف اٹھالیا۔