بھارت سے مسافروں کے آنے پر پابندی عائد

156

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھارت سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بھارت سے لوگوں کی پاکستان آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر بریفنگ دی گئی اور بھارت کو دو ہفتے کیلئے کیٹیگری سی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پابندی بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے آنے والے مسافروں پر لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریکارڈ دو لاکھ اکسٹھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 سو سے زائد افراد جان سے گئے۔