جہانگیرترین حامی ارکان کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی

831

اسلام آباد: تحریک انصاف کے جہانگیرترین کے حامی اراکین  نے 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیرترین کے حامی ارکان سے حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی ملاقات کرے گی، حکومتی کمیٹی کے ارکان کے نام وزیراعظم عمران خان فائنل کریں گے۔

مزید پڑھیے : جہانگیر ترین کے حامی ارکان کی وزیر اعظم کو دھمکی

کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیرترین ملاقات کا فیصلہ ہو گا،جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا  جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔

خیال رہے کہ راجا ریاض نےوزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا تھا  کہ عمران خان بات کو آگے نہ بڑھائیں آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں،انصاف نہ ملاتو فیصلہ کرنے پر مجبور ہونگے، ہمارے ساتھ 40ارکان اسمبلی ہیں۔