یونان اور اسرائیل کا باہمی دفاعی معاہدہ

333

اسرائیل اور یونان نے اب تک کے سب سے بڑے دفاعی خریداری معاہدے پر دستخط کیے ہیں.

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ بالا معاہدے کے بارے میں اسرائیل نے کہا ہے کہ مشترکہ فضائی مشق کا آغاز کردیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین سیاسی اور معاشی تعلقات کو تقویت ملے گی۔

اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس معاہدے میں ایلبٹ سسٹم کے ذریعہ یونانی ہیلینک فضائیہ کے لئے ایک تربیتی مرکز کا قیام بھی شامل ہے جس کی لاگت 1.65 بلین ڈالرز ہے۔

وزارت نے بتایا کہ یہ تربیتی مرکز اسرائیل کی اپنی فلائٹ اکیڈمی کی شکل میں تیار کیا جائے گا اور یہ اٹلی کے لیونارڈو کے تیار کردہ 10 ایم 346 تربیتی طیارے سے آراستہ ہوگا۔

ایلبٹ یونان کے T-6 ہوائی جہاز کو اپ گریڈ کرنے اور چلانے کے لئے کٹس فراہم کرے گا اور اس کے ساتھ تربیت ، سیمولیٹرز اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ، “مجھے یقین ہے کہ (یہ پروگرام) اسرائیل اور یونان کی معیشتوں کو تقویت بخشے گا اور اس طرح دونوں ممالک کے مابین شراکت دفاع ، معاشی اور سیاسی سطح پر مضبوط ہوگی۔