‘حارث رؤف میچ ونر ہے کوئی خامی نہیں’

693

بولنگ کوچ وقار یونس نےحارث رؤف کو میچ ونر بولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی۔

پاک جنوبی افریقا سیریز کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو میں وقار یونس نے کہا کہ حارث رؤف میچ ونر بولر ہے، حارث رؤف میں مجھے کوئی خامی نظر نہیں آئی، محمد حفیظ کی بولنگ سے ہمارا بولنگ لائن اپ مضبوط ہوگا جب کہ نسیم شاہ کے کم بیک کا مجھے بھی انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے میں اپنے کام سے کام رکھوں مصباح الحق اور میرا رول الگ الگ ہے، پوری دنیا بابراعظم کے گن گارہی ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ کھلاڑیوں نے دورہ جنوبی افریقہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ورلڈ کپ آرہا ہے خوشی ہے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، آگے بڑی سیریز ہیں، مزید بولرز کو موقع دیں گے۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سیریز جیتنا اچھی بات ہے مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی اور سیریز جیتیں، ٹیم کی یہ کامیابیاں ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے اچھی ہے۔