سابق آئی جی خیبر پختون خواہ ناصر درانی کرونا سے جاں بحق

513

لاہور: سابق آئی جی کے پی کے ناصر خان درانی بھی کرونا سے جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آئی جی خیبر پختون خواہ ناصر خان درانی کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ 10 روز سے لاہور کے میو اسپتال مین زیر علاج تھے، اور گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، ناصردرانی کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ناصر درانی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کیلئے پنجاب پولیس ریفارم کمیشن کا سربراہ بھی بنایا تھا، تاہم انہوں نے بعد ازاں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔