دنیا بھر میں ہلاکتیں 3,026,472 ہوگئیں

297

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وباء سے 10 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار 167 تک جاپہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 26 ہزار 472 ہوگئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار 804 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 176 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 1 لاکھ 18 ہزار 906 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 80 ہزار 756 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 119 ہوچکی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 86 ہزار 31 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار 332 کورونا مریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 77 ہزار 168 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 47 لاکھ 88 ہزار 109 مریض سامنے آچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 71 ہزار 889 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ 134 ہوگئی۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 80 ہزار 526 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 31 لاکھ 37 ہزار 907 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 810 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 54 تک جاپہنچی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہےاور کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 127 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 149 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 527 مریض شفایاب ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہوچکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں ، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 80 ہزار 559 مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔