پاکستان میں آج کورونا سے مزید 73 افراد لقمہ اجل بنے

299

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 73 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 316 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 73 مریض انتقال کرگئے جبکہ 5 ہزار 152 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 82 ہزار 276 ہے اور اب تک 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض صحتیاب ہوچکے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 82 ہزار 276 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار515 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 72 ہزار 729 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 553 ہو گئیں ہیں۔

ادھر پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے ، جہاں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار 338 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بھی زیادہ ہیں جو 7 ہزار 457 ہو چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 500 ہو چکی ہے اور اس سے اب تک کُل اموات 2 ہزار 899 ہو گئیں ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 70 ہزار 79کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں یہاں کُل 642 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 940 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 223 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 15 ہزار 669مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے باعث اب تک یہاں کُل 439 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 182کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے ملک بھر میں نویں تا بارہویں کے اسکول کھول دیئے گئے ہیں اور تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔